پاکستان کے لیۓ انٹرپرینیورشپ کیوں اہمیت رکھتی ہے
دنیا بھر میں ایک خاموش انقلاب برپا ہو رہا ہے۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے خوابوں کی تعبیرکے لئے روایتی طریقوں سے اجتناب کر رہی ہے۔ سلیکون ویلی میں ٹیکنالوجی سے متعلق کاروبارtech startups سے لے کر دور دراز دیہاتوں میں چھوٹے کاروباروں تک، انٹرپرینیورشپ entrepreneurshipمعیشتوں اور معاشروں کو تبدیل کرنے والی ایک بڑیقوت بن گئی ہے۔ یہ صرف پیسہ کمانے کا ذریہ نہیں بلکہ مسائل کو حل کرنے ، مواقع پیدا کرنے اور بامعنی تبدیلی لانے کا سبببھی ہے۔
نئی معاشی حقیقتوں کے تناطر میں دنیا بھر میں انٹرپرینیورشپ کی لہر میں اضافہ ہونا شروع ہو چکا ہے۔ کارپوریٹ دنیا میں نوکریوں سے برطرفیوں اور آٹومیشن نے روایتی ملازمتوں کیلۓ خطرات پیدا کردیۓ ہیں ، جس سے وہاں ملازمت کا تحفظ ختم ہوچکا ہے۔ بہت سے لوگوں کے لئے ، اب انٹرپرینیورشپ نہ صرف کیریئر آپشن بن گیا ہے بلکہ ایک ضرورت بھی ۔ جو لوگ اپنے آپ کو نۓ ماحول کے مطابقڈھالنے کی ہمت کرتے ہیں وہ نئی مصنوعات مارکیٹ میںلاتے ہیں ، غیر ملکی منڈیوں تک رسائ حاصل کرتے ہیں ، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ روزگاروںکے متلاشیوں کے لئے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرتے ہیں۔
معاشی بحالی کی امید
بہت سارے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں، انٹرپرینیورشپ نے نئے آئیڈیاز متعارف کروا کر اور استعداد کار میں اضافہ کرکے معیشتوں کو تبدیل کیا ہے۔ اسٹارٹ اپسstartups اور چھوٹے کاروبار اب جی ڈی پی، جدت innovation اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار رکھتے ہیں۔ جیسے جیسے دنیا ڈیجیٹل دور میں داخل ہو رہی ہے، کاروباری افراد عالمی تبدیلی کے ایجنٹ بن رہے ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ یہ رجحان ابصرف ترقی یافتہinnovation-focused معیشتوں جیسے امریکہ، جاپان، کوریا، سنگاپور، برطانیہ، فرانس، اٹلی یا جرمنی تک محدود نہیں ہے۔ یہ رجحان اب کارکردگیefficiency-driven والی معیشتوں (چین، بھارت، انڈونیشیا، ملائیشیا) اور یہاں تک کہ مصر، ایران، ایتھوپیا اور پاکستان جیسی عوامل سے چلنے والیfactor-driven معیشتوں میں بھی پھیل گیا ہے، جہاں وسائل محدود ہیں اور بنیادی ڈھانچہ اب بھی ترقی کے مراحل طے کر رہا ہے۔ ان خطوں کو اب معلوم پڑا ہے کہ کس طرح کاروباری منصوبے نہ صرف ذریعہ معاش بلکہ امید کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔
اس سےمعیشتیں کیسے پروان چڑہتی ہیں
معیشتوں کو اکثر تین اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے:
- جدت پر مبنی معیشتیں – جہاں اقتصادی ترقی جدت اور تکنیکی مھارتوں کی واجہ سے ممکن ھوتی ہے۔
- کارکردگی پر مبنی معیشتیں – جہاں بہترکارکردگی کی بنیاد پر پیداواری صلاحیت اور صنعتی ترقی کو برقرار رکھا جاتا ہے۔
- فیکٹرزپرمبنی معیشتیں – جہاں ترقی قدرتی وسائل، کم ہنر مند مزدوروں، اور روایتی طریقوں پر زیادہ انحصار کرتی ہے۔
ان تینوں قسم کی معیشتوں میں انٹرپرینیورشپ بنیادی کردار ادا کرتی ہے، لیکن پاکستان جیسی عوامل پر مبنی معیشتوں میں، یہ کردار زیادہ اہم ہوتا ہے۔ اس سے فرسودہ نظام پر انحصار کم ھوسکتا ہے ، تخلیقی صلاحیتوں مین اضافہ ھوسکتا ہے ، اور کم ترقی یافتہ ممالک معاشی ترقی پر گامزن ھو سکتے ہیں۔
پاکستان کے معاشی چیلنجز
پاکستان کیfactor-driven معیشت کے طور پر درجہ بندی کی گئ ہے۔ کئی دہائیوں سے ، اسے متعدد معاشی چیلنجوں ،یعنی کہ بڑھتے ہوئے افراط زر ، تجارتی خسارے ، توانائی کی قلت ، محدود صنعتی تنوع ، اور سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ حالیہ بحرانوں نے ان مسائل کو مزید گھمبیر کر دیا ہے، نوجوانوں کے لیے مواقع کم ہو گئے ہیں اور ترسیلات زر اور بیرونی قرضوں پر انحصار میں اضافہ ہوا ہے۔
ایسی صورت حال میں صرف روایتی سرکاری ملازمتوں یا غیر ملکی امداد پر انحصار کرنا نہ تو پائیدارحکمت عملی ہے اور نہ ہی موثر۔ پاکستان کو اب جس چیز کی ضرورت ہے وہ ایک ثقافتی اور معاشی تبدیلی ہے جو انٹرپرینیورشپ کو ایک قابل عمل اور معاون کیریئر کے آپشن کے طور پر اپنانے سے ممکن ھے۔
پاکستان کو اس ترقی کی ضرورت کیوں ہے
پاکستان انسانی صلاحیتوں سے مالا مال ملک ہے، خاص طور پر اس کی نوجوان آبادی، جو کل آبادی کا 60 فیصد سے زیادہ ہےاس کا ایک بڑا اثاثہ ھے۔ تاہم ، نوجوانوں کی یہ تعداد اگر مناسب رھنمائ سے محروم رہی تو ایک ناقابل بردشت بوجھ بن جاۓ گی۔ انٹرپرینیورشپ انہیں بااختیار بنانے کا ایک ذریعہ ہے ، خاص طور پر ان خطوں میں جہاں ملازمتوں کا فقدان ہے۔
درج ذیل شعبوں میں بے پناہ امکانات موجود ہیں جن سےاب تک استفادہ نہیں کیا جا سکا:
- زراعت –زرعی اجناس کا ذخیرہ کرنا اور مارکیٹ کرنے کے نئے طریقےدریافت کرنا کارکردگی کو بہت بہتر بنا سکتے ہیں اور کسانوں کو زیادہ پیسہ کمانے مین مدد فراھم کرسکتے ہیں۔
- ٹکنالوجی – فری لانسنگ ، ایپ ڈویلپمنٹ ، ویب سائٹس ، اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ تیزی سے بڑھنے والے مواقع ہیں ان سے استفادہ کیا جا سکتا ھے۔
- ای کامرس – پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہرچھوٹے کاروباری حظرات لوگوں کو فزیکل اسٹور رکھے بغیر آن لائن مصنوعات فروخت کرسکتے ہیں۔
- تعلیم اور صحت کی خدمات–تعلیمی ٹیکنالوجی اور ہیلتھ ٹیکنالوجیسے متعلق کاروبار startups عوامی خدمات کے ذریعہ موجودہ خلا کو پر کر سکتے ہیں۔
- سیاحت– خاص طور پر آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا جیسے علاقوں کے ساتھ ساتھ گندھارا اور وادی سندھ کی تہذیبوں کے تاریخی مقامات میں موسمی اور غیرموسمی سیاحت کا فروغ ۔
خواتین، اقلیتیں اور دیہی کمیونٹیز مائیکرو انٹرپرینیورشپ پروگراموں سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، جس سے مالی کودمختاری اور ذاتی ترقی ممکن ھوگی۔
انٹر پرینیورشپ کو آسان بنانا
اسٹیو کیس Steve Caseکے مطابق ، “حکومت کے لۓ ایک ایسا ماحول پیدا کرناممکن ہے جہاں جدت اور انٹرپرینیورشپ ترقی کر سکیں۔ یہ کام کامیابی کی یقین دہانی فراہم کرکے نہیں بلکہ خطرے کو کم کرکے اور مواقع کو بڑھا کرکیا جا سکتا ھے۔” مجھے یقین ہے کہ سات اہم شعبے ایسے ہیں جن پراگر حکومت توجہ دے تو انٹرپرینیورشپ کو ایک حقیقت بنا سکتی ھے:
- فنڈنگ تک رسائی – بینکوں اور سرمایہ کاروں کو نئے کاروباروں کو قرض یا فنڈز دینے کی ترغیب دینا۔
- پالیسی سپورٹ – کاروبار کو رجسٹر کرنا آسان بنانا، ٹیکس میں چھوٹ کی پیشکش کرنا، اور اسٹارٹ اپstartup دوستانہ قوانین بنانا۔
- تعلیم اور تربیت – اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں انٹرپرینیورشپ کورسز متعارف کرانا، اور اسٹارٹ اپ بوٹ کیمپس کا انعقاد۔
- سرپرستی – خواہشمند کاروباری نوجوانوں کو کامیاب کاروباری سرپرستی فراھم کرنا اور رہنمائی کے لئے انکیوبیٹرزincubators کے ساتھ جوڑنا۔
- بنیادی ڈھانچہ – کاروباری سرگرمیوں میں بھتری لانے کے لئے انٹرنیٹ، بجلی، اور اچھی سڑکوں تک رسائی کو یقینی بنانا.
- بدعنوانی کے خلاف تحفظ: ایک شفاف نظام کی تشکیل جہاں کاروباری افراد سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے بیوروکریسی کی زیادتی سے محفوظ رہ سکیں۔ دوسرے الفاظ میں لائسنس مافیا سے چھٹکارا دلانا۔
- جدت innovation کے کلچر کو فروغ دینا-محطاط رسک risk لینے کی حوصلہ افزائی کرنا اوران ثقافتی رکاوٹوں کو دور کرنا جو انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ شکنی کرتی ہیں۔
اگر یہ اقدامات اٹھائے گئے تو پاکستان انٹرپرینیورشپ رینکنگ میں اوپر آجائے گا اور چین (43 ویں) اور بھارت (68 ویں) کی طرح جدت میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے قابل ھو جاے گا۔ گلوبل انٹرپرینیورشپ اینڈ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان 137 ممالک میں سے 120 ویں نمبر پر ہے۔
چند کامیاب مثالیںSuccess Stories
کئی پاکستانی کاروباری افراد نے متاثر کن کاروبار قائم کیے ہیں۔ ان کے اسٹارٹ اپس نے بین الاقوامی سطح پر پہچان بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ذیل میں چند مثالیں بیان کی گئی ہیں:
- بائیکیا ، جس کی بنیاد منیب مایر نے 2016 میں رکھی تھی ، موٹر سائیکلوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے جو آن ڈیمانڈ ٹرانسپورٹ ، لاجسٹکس اور کورئیر خدمات فراہم کرتا ہے۔
- بخش فاؤنڈیشن، جس کی بنیاد فضا فرحان نے رکھی ہے، اپریل 2009 سے پاکستان میں کام کرنے والا ایک مائیکرو فنانس ادارہ ہے، جس کا مقصد غربت کے خاتمے کا مشن ہے۔
- مارخور ، جسے وقاص علی اور سدرہ قاسم نے 2012 میں مشترکہ طور پر قائم کیا تھا ، ہاتھ سے بنے جوتوں کا ایک عالمی برانڈ ہے۔
- 2006 میں وہاج السراج کی طرف سے قائم کردہ نایاٹیل ایک انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔
- بازار ٹیکنالوجیز، جسے حمزہ جاوید اور سعد جنگدہ نے 2020 میں مشترکہ طور پر قائم کیا تھا، ایک معروف ای کامرس اور مالیاتی خدمات کا پلیٹ فارم ہے۔
- 2012 میں فرحان مسعود کی طرف سے قائم کردہ سولوانسائٹ solo-insightایک ایسی کمپنی ہے جو جسمانی شناخت اور رسائی جیسے مسائل کے حل میں مہارت رکھتی ہے۔
ان کمپنیوں کے چلانے والے دوسروں کے لیے مشعل راہ اور تبدیلی کے محرک ہیں۔
پاکستان میں انٹرپرینیورشپ بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ قومی بحالی کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس میں معاشی مواقع پیدا کرنے، غربت کو کم کرنے اور ایک پروگریسیو معاشرے کی تعمیر کی طاقت ہے۔ اہک بڑی نوجوان آبادی، بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل مارکیٹ اور متاثر کن کامیابی کی داستانوں کے ساتھ، پاکستان کے پاس نوجوانوں کے لیے مواقع کی سرزمین بننے کے اجزاء موجود ہیں۔
ایسا ہونے کے لئے ہمیں اپنی ذہنیت کو تبدیل کرنا ہوگا۔ نوجوانوں کو ڈگریوں اور ملازمتوں سے بالاتر سوچنے کی ترغیب دینی ھو گی۔ پالیسی سازوں کو کاروباری ترقی کو ترجیح دینا ھو گی۔ معاشرے کوانٹرپرینیورز کی کامیابیوں کا اسی طرح جشن منانا ھو گا جس طرح وہ بیوروکریٹس اور دوسرے رہنماون کا مناتا ہے۔
Been checking out 188betwin for the latest scores and betting tips. Pretty helpful stuff, especially if you’re trying to up your game. Good luck! More here: 188betwin
Needed to find a safe link for 55clubdownload, and this page hit the spot! Easy to navigate, no ads popping up everywhere. I Recommend visiting 55clubdownload if you need the app.
Love being able to bet on the go with 12betmobile. The mobile site is really well-optimized. It’s easier to get in on the action! Use this 12betmobile link to place your bets.
Having trouble logging into 12bet? This 12betlogin link is all I use, never had any problems. Makes logging in a breeze so I can get back to betting!
Zzz999bet… Okay, that’s a quirky name! Just trying to see if it’s any good. Gonna check zzz999bet
Zzzzcasino… Casino games? Anyone had any good wins on this one? What games do they even have? Gonna take a peek at zzzzcasino.
Alright, mate! Checked out kjcrr88 and things were pretty smooth. Navigation’s a breeze. Could use a few more bonus options, but overall, not bad at all. Give it a burl yourself – you might be surprised! Check ’em out here: kjcrr88
Hey there! Just downloaded the 98jiliapp. Smooth installation and the games load up fast. Good selection to keep you busy. Seems legit and secure. For mobile gaming fun, hop on over to 98jiliapp.
Yo, on88pro’s got some decent deals going on. Worth checking out their promos. See for yourself at on88pro and see what they’ve got. You might find something interesting.
QQ666login, you guys are alright Alright alright, so far so good I’m liking what I’m seeing here Check it out: qq666login.